ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومی کرون کی شکار اداکارہ ماہرہ خان سےمتعلق اہم خبر

Mahirah Khan omicron
کیپشن: Mahirah Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے خود انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو بتایا،ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دینے کے بعد اپنی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئرسٹائل تبدیل کروایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے بالوں کی ٹریمنگ کے لیے گئی تھی، پہلے میں نے اپنے ہیئر سٹائلسٹ سے اپنے بالوں کو گلابی رنگنے کے لیے کہا اور وہ پریشان ہوگئے کہ میں کیا کروانا چاہ رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ’اس کے بعد میں نے ٹرمنگ کروائی، واپس گھر آگئی تو امّی نے مجھے دیکھتے ہی کہا ’یا اللّہ۔ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ ’انہوں نے کبھی سکول اور کالج میں بھی اپنے بال کلر نہیں کروائے۔انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔

ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سال 2020 میں ماہرہ خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer