ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس، پولیس کا مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے اہم فیصلہ

Bilal Yaseen Firing Case Investigations
کیپشن: Bilal Yaseen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس، لاہور پولیس کا مرکزی کردار میاں وکی کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سے رابطہ، لاہور پولیس کی ٹیم ریڈ وارنٹ لینے کے بعد میاں وکی کی گرفتاری کے لیے دبئی روانہ ہو گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین پر ان کے حلقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے بلال یاسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، شوٹرز کی گرفتاری کے بعد بلال یاسین نے میاں وکی کو نامزد کیا۔ میاں وکی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکا جس کے بعد پولیس نے میاں وکی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے اور محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے میں لکھ گیا ہے کہ میاں وکی مقدمہ نمبر 4/22 میں مطلوب ہے، ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دبئی میں موجود ہے جس کے لئے ریڈ وارنٹ درکار ہیں۔ ملزم کو انٹرپول کی مدد سے پاکستان واپس لا کر شامل تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف بلال یاسین کی عیادت کیلئے اس کےگھر گئے، شہبازشریف نے بلال یسین کی صحت یابی کے حوالےسے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔