ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دیدیا

15 Jan, 2022 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا، کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مزید بحران کا شکار ہوچکی ہے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا،جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سریز ہارنے کے بعد کوہلی نے یہ فیصلہ کیا۔جبوبی افریقہ نے بھارت کو 1-2 سے ٹیسٹ میں شکست دی۔

بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ سے کوہلی کی ناراضگی چل رہی تھی۔ ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان روہت شرما کو بنایا جاسکتا ہے۔کوہلی نے ٹویٹ کرتے کہا کہ مزید کپتانی نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں