باغبانپورہ میں تاجر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

15 Jan, 2022 | 05:18 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے تاجر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر لیا ۔ دکان سے نکالنے کے غصے میں ملازمین نے تاجر کو قتل کیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان احمد اور سلمان نے چند روز قبل باغبانپورہ بازار کے تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، گرفتار ملزم احمد مقتول تاجر راشد کی شاپ میں کافی عرصہ سے ملازم تھا۔

ملزم کی بعض بری حرکتوں کی وجہ سے مقتول راشد نے اسے دکان سے نکال دیا جس پر ملزم احمد کو دکان سے نکالے جانے کا رنج تھا، ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم احمد نے اپنے ساتھی سلمان کے ہمراہ مقتول کو بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فائرنگ سے تاجر راشد موقع پر ہی جانبحق جبکہ بھائی شاہد شدید زخمی ہو گیا ہوگیا۔

مزیدخبریں