(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق رشتہ ازداج میں منسلک ہوچکی ہیں،منیٰ طارق کی شادی پر شوبز کے سنیئر اداکاراؤں نے بےھی شرکت کرکے تقریب کی خوشیوں کو دوبالا کردیا,سوشل میڈیاپر اداکار شبیر جان کی بالی ووڈ گانے' منی بدنام ہوئی' کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ مِنا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔
سنیئر اداکارہ شبیر جان کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، سنیئر اداکار کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے گانے' منی بدنام ہوئی' پر ٹھمکے لگارہے ہیں، شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے اداکار کے ڈانس ٹھمکوں کو خوب انجوائے کیا جبکہ شبیر جان بھی مسکرارہے ہیں۔
واضح رہے کہ منا طارق کا نکاح ان کے قریبی دوست عمران شیخ سے ہوا جب کہ شادی کی تقریبات کا آغاز کئی روز پہلے ڈھولکی سے ہوا تھا۔ نکاح کے دن منیٰ طارق نے سِلور رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا جبکہ مِنا طارق کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیومیں منیٰ طارق، سنیئر اداکار شبیرجان اور دیگر شوبز اداکاراؤں کو پنجابی گانے پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔مہمانوں نے ڈانس کی ویڈیوز کیمروں میں محفوظ کرتے اس کو شیئر کیا اور اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔