ویکسی نیشن نہ کرانے والے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

15 Jan, 2022 | 02:33 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 12 سال سے بڑے بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے، ترجمان کمشنر کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بازاروں، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا اور کہا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے سکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

 

 

مزیدخبریں