(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث بچینا نامی خاتون کو پیٹ میں دو سرجیکل قینچیوں کے ساتھ 20 سال تکلیف میں گزارنا پڑے۔
بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ بچینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2002 میں چواڈانگا کے ایک کلینک سے پتھری کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے مسلسل ان کے پیٹ میں درد رہتا تھا، خاتون نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سے بھی دوبارہ درد کی شکایت کی مگر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ان کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درد معمول کے مطابق ہے اور انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔
بچینا کو اس درد کے ساتھ بیس سال گزارنے پڑے جبکہ اس عرصے کے دوران وہ اس پیٹ درد کا علاج کروانے کے لئے دیگر کئی ڈاکٹروں کے پاس گئیں تاہم ہر ڈاکٹر نے عام نسخہ دے کر انہیں چلتا کر دیا۔
حال ہی میں جب خاتون کا درد ناقابلِ برداشت ہوا تو آخر کار ایک ڈاکٹر نے انہیں ایکسرے کا مشورہ دیا جس سے معلوم ہوا کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی غفلت سے بھولی جانے والی سرجیکل قینچیوں کی ایک جوڑی 20 سال بعد ان کے پیٹ سے نکال لی گئیں، جس بعد اب شدید مشکل اور درد میں زندگی گزارنے والی بچینا اب صحتیاب ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی دنیا بھر میں اس طرح کے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔