ویب ڈیسک : ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔
ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔ آسٹریلین حکام نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا گزشتہ روز منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔
وواک جوکووچ کو امیگریشن حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ امیگرشن اتھارٹی نے صحت عامہ کے لیے خطرہ اور عوامی مفاد کے تحت سرب کھلاڑی کا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کیا ہے۔ جوکووچ کے وکلاء نے حکومت کے اس فیصلے کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے عدالت سے دوبارہ اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کووڈ ویکسینیشن کے معاملے پر یہ تنازعہ ایک نئے موڑ ایسے وقت آیا ہے جب آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔