بھارت میں کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، تعداد 2 لاکھ سے زائد

15 Jan, 2022 | 12:53 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا وبا ایک بار پھرشدت اختیار کرگئی، بھارتی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹےکےدوارن ملک میں مزید  2 لاکھ 68 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور  402 ہلاک ہوگئے۔

اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 16.6 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ شہرمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے’ویک اینڈ کرفیو‘ کا نفاذ ہو گیا ہے۔ 55 گھنٹے کیلئے تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عوام سے احتیاطی تدابیر پرعمل یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب کورونا کی پانچویں لہر سے پاکستان بھرمیں مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر سات عشاریہ تین چھ فیصد ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 48 ہزار 449 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 3 ہزار 567 کیسز مثبت نکلے جبکہ مہلک وائرس نے مزید 7 افراد جان کی جان لے لی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 28.8 فیصد پر جا پہنچی۔ سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ان میں سے 2 ہزار 81 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ لاہور میں مزید 27 افراد میں اومی کرون تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 378 جبکہ شرح نو فیصد سے بڑھ گئی۔ 

مزیدخبریں