ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بڑے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر بنانےکا  فیصلہ۔۔۔ فنڈ منظور

 approved 4 Billion for New emergency Block
کیپشن: approved 4 Billion for New emergency Block
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیےبڑے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر بنانےکا  فیصلہ اور فنڈ منظور ۔ پنجاب حکومت نے ٹراما سنٹر کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ رواں سال دینے کی منظوری دے دی ۔
 پنجاب حکومت  کی  جانب سے لاہور میں جدید طرز کے دو نئے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر بلاک بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس  کی  ابتدائی طور وزیر اعلیٰ پنجاب  منظوری دے چکے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے  منصوبے کیلئے آئی ڈیپ اتھارٹی کو ذمہ داری سونپی گئی  ہے۔ آئی ڈیپ اتھارٹی منصوبے کی تکمیل کا کام اور ابتدائی لاگت سمیت  سنٹرز کے ماڈل ڈیزائن بھی بنا ئے  گی ۔

آئی ڈیپ اتھارٹی نےمنصوبے کا باقاعدہ پلان بنا کر پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمع کرادیاجس پر حکومت نے حکومت نے ٹراما سنٹر پر آئی ڈیپ کے تیار کردہ ماڈل کی بھی منظوری دے دی ۔ رواں مالی سال میں چار ارب روپے کا فنڈ دینے کی بھی اجازت دے دی ہے ۔واضح رہے آئی ڈیپ نے ٹراما سنٹر کی تعمیر کے لیے 12 ارب روپے سے زائد تخمینہ لگایا تھا۔