اورنج لائن ٹرین کے عملے کا مزدوروں پر تشدد، معاملہ بڑھ گیا

15 Jan, 2021 | 07:38 PM

Raja Sheroz Azhar

عابد چوہدری : اورنج لائن اعوان ٹاون اسٹیشن کے عملے نے مزدوروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق اورنج لائن اعوان ٹاون اسٹیشن کے عملے نے مزدوروں کی درگت بنا ڈالی، مزدوروں نے میٹرو اسٹیشن کے نیچے سردی سے بچنے کے لئے آگ لگا رکھی تھی ۔ اسٹیشن عملہ نے پانچ افراد کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ خاتون سپروائزر مزدوروں کو مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بناتی رہی ۔واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیا تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور واقعہ میں ملوث ملزمان فرمان، تنزیل، جاوید، عامر، وقاص اور خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مزیدخبریں