سینیٹ انتخابات  کے لئے تحریک انصاف نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا

15 Jan, 2021 | 07:04 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: سینیٹ انتخابات  کے لئے تحریک انصاف نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا، خفیہ رائے شماری کی صورت میں اپوزیشن ارکان نے حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔
 
تفصیلات کے مطابق   سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی حکومت سرگرم عمل ہے، پنجاب حکومت نے رابطے میں آنے والے اپوزیشن اراکین سے بھی مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری میں حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 ذرائع کےمطابق اپوزیشن اراکین نے وزیراعلی پر واضح کیا ہے کہ شو آف ہینڈ کی صورت میں حکومت کا ساتھ دینے میں مشکل ہو گی، خفیہ رائے شماری میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا۔

 دوسری جانبمریم نواز نے اپنے ٹویٹ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے، حکمران پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو حکمرانوں کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔      

مزیدخبریں