"ملک کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دینگے" تاجروں کا چھاپوں کیخلاف احتجاج

15 Jan, 2021 | 05:28 PM

Shazia Bashir

شہزاد خان ابدالی: پولیس کے چھاپوں کے خلاف شہر بھر کی تاجر برادری کا بڑا احتجاجی مظاہرہ، درجنوں مارکیٹوں کے سینکڑوں تاجر قائدین کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت، پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی سرکلر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے چھاپوں، مبینہ ناروا سلوک کیخلاف شہر بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گی، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شاہ عالمی، اکبری منڈی، سرکلر روڈ، کیمکلز مارکیٹس، ریڈی میڈ گار منٹس مارکیٹس، گلبرگ اور وحدت رود مارکیٹ کے سینکڑوں تاجر قائدین نے پولیس کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تاجروں نے ٹائرز نذر آتش کرکے سرکلر روڈ کو بند کیے رکھا جس سے اطراف کی سڑکوں پر بھی بدترین ٹریفک جام رہا، تاجرقائدین خواجہ عامر، فیاض چودھری، جاوید بٹ، اظہر اقبال اعوان، لیاقت سیٹھی، میاں سعید، یونس بیگ، عمر بٹ سمیت دیگر درجنوں تاجر قائدین نے پولیس کے گھروں، گوداموِں، پر چھاپوں، چادروچاردیواری کے تقدس کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔

 

سراپا احتجاج تاجر برادری نے کہا کہ ملک کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔

مزیدخبریں