پی ٹی آئی کے اندراختلافات سامنے آگئے

15 Jan, 2021 | 04:39 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) پی ٹی آئی کارکنوں کے اعجاز چودھری،غلام محی الدین دیوان کے ساتھ اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، وزیراعظم کی لاہور آمد پر گورنر ہاؤس،مال روڈ پر اعجاز چودھری کے خلاف بینرز آویزاں کردئیے گئے۔
تحریک انصاف کے اندر پارٹی اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کارکنوں جانب سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری اور شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان کے خلاف مال روڈ پر بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ بینرز پی ٹی آئی شمالی لاہور کے کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے۔

بینرز پر اعجاز چودھری،غلام محی الدین دیوان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر دیرینہ کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم سے اعجاز چودھری،غلام محی الدین دیوان کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کارکنان کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات درج کروانے پر مدینہ کی ریاست کی طرح سزا دینے کامطالبہ درج ہے۔

مزیدخبریں