پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تاریخ کا اعلان

15 Jan, 2021 | 03:54 PM

Malik Sultan Awan

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی کا130 واں کانووکیشن 10 فروری کو ہوگا، گورنر پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اجازت دے دی۔وبائی صورتحال کے پیش نظر 1100 کی بجائے صرف 650 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی۔
تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول پر آنے لگی۔ پنجاب یونیورسٹی نے کانووکیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا، گورنر پنجاب چوہدعی محمد سرور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو کانووکیشن کی اجازت دے دی ہے۔اجازت کے بعد یونیورسٹی نے 130ویں کانوکیشن کے لیے تیاریاں شروع دیں۔

کانووکیشن 10 فروری کو پنجاب یونیورسٹی فیصل ایڈٹیوریم میں منعقد ہوگا۔130ویں کانووکیشن میں 1100 طلباء کو ڈگریاں دینا مقصود تھیں۔کورونا وباء اور سماجی فاصلہ کے پیش نظر 650 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی۔130واں کانووکیشن دسمبر 2020 میں منعقد ہونا تھا، کورونا وباء کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں