(شاہد ندیم) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں متعدد ڈپٹی و سینئر اور ایگزیکٹو انجینئرز کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
سوئی ناردرن گیس کمپن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید دانش علی کو ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسمیشن ایس ایم ایس ٹو لگا دیا گیا جبکہ عمران اسماعیل کو ایگزیکٹو انجینئر ڈسٹری بیوشن لاہور ویسٹ تعینات کر دیا گیا ،اسی طرح علی سعد کو ایگزیکٹو انجینئر کساتمر سروسز سینٹر مری، اظہر محمود کو ایگزیکٹو انجینئر واہ ڈسٹری بیوشن لگا دیا گیا ہے جبکہ شاہ جہان خان کو ڈپٹی چیف انجینئر ملتان ڈسٹری بیوشن لگا دیا گیا، دوسری جانب رانا نجیب الرحمان کو سینئر انجینئر بہاولپور ڈسٹری بیوشن تعینات کر دیا گیا ہے۔