(سٹی 42) ملزم عمان کو ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے بھی گرفت میں آگئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او شادمان کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے والا ملزم عمان گرفتار کرلیا۔ملزم نے ٹک ٹاک پر ویڈیو میں اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ایس ایچ او شادمان راؤ اویس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔