ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کا راج، اہم قومی شاہراہیں، موٹرویز بند

دھند کا راج، اہم قومی شاہراہیں، موٹرویز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہوراورگردونواح میں دھند کا راج ہے۔موٹروےایم تھری لاہورسےدرخانہ،لاہورسے اسلام آبا د اور عبدالحکیم تک موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے ۔اسلام آبادسے بلکسربھی موٹروے بند ہے۔قومی شاہراہ پر اوکاڑہ کے تمام علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ساہیوال اورہڑپہ میں بھی شدید دھندہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہونے کی وجہ سے دھند نے ملک کےمختلف حصوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، دھند کی لہر میں شدت آنے پر موٹروےایم تھری لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، قومی شاہراہ پر پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، گیمبر ، ساہیوال ، ہڑپہ میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے، شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ شہر کرنے والےروڈ یوزرز آگے اور
پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرداورخشک رہے گا، اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب راولپنڈی،جہلم ،گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، میانوالی، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer