( زین مدنی ) کامیڈی کنگ امان اللہ کے انتقال کی سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر چل گئی، امان اللہ خان بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں زیرعلاج اور خیریت سے ہیں۔
کامیڈی کنگ امان اللہ خان جو ایک ماہ سے شدید علیل ہیں اور ان دنوں بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں دمہ اور پھیپھڑوں کے مرض کے باعث داخل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل ہوگئی۔
جس پر امان اللہ کے صاحبزادے عدنان اور معیز نے کہا کہ لیجنڈ فنکار بیمار ہیں لیکن خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا لیجنڈ فنکار کے حوالے سے جھوٹی خبریں نہ پھیلائے، بیٹوں کا کہنا ہے کہ سب ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔