ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے محکمہ تعلیم متحرک

 طلبا کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے محکمہ تعلیم متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عفیفہ نصر اللہ ) محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے فوکل پرسن تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی کی تاکید کی گئی تھی۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں فوکل پرسن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جن کے مطابق انتظامیہ بچوں میں منشیات کی روک تھام کیلئےاینٹی نار کورٹیکس کے ساتھ آپریشن میں ملکر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اسی حوالے سے سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے تمام ڈی ای اوز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔