8 ہزار سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کی از سر نو چھان بین، اہم انکشافات

15 Jan, 2020 | 08:16 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک گھوسٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پیف نے 8 ہزار سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کی از سر نو چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے پارٹنر سکولوں میں ایسے سکولز شامل ہیں جہاں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ ہے، پیف کے تحت فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکولز، ایجوکیشن ووچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کی کیٹیگریز کے تحت رجسٹرڈ سکولوں کا از سر نو معائنہ ہوگا، اس ضمن میں نئے ایم ڈی پیف شمیم آصف نے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں ڈی ایم ڈی کرنل (ر) محمد عمران یعقوب، ڈائریکٹر فنانس زبید الحسن، ڈائریکٹر اظہر رؤف، ڈائریکٹرثمینہ نواز اور ڈائریکٹر محمد شفیق شامل ہیں، ایم ڈی کی جانب سے کمیٹی کو یہ اختیار سونپا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء اور پیسوں کی ادائیگی کی جانچ پڑتال کرے گی، ایم ڈی پیف شمیم آصف نے کمیٹی کو دو فروری تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی ہیں۔

مزیدخبریں