در نایاب: باغوں کے شہر میں پھولوں کا برا حال، پی ایچ اے کی عدم توجہی کے باعث شہر کے پوش علاقے گلبرگ میں موسمی پھول مرجھانے لگے۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مین بلیوارڈ پر لگائی گئی پنیریاں اور گیندے کے پھول توجہ نہ دینے کے باعث غائب ہوگئے ہیں۔ گرین بیلٹس پر رکھے گملوں میں سے بھی پھول غائب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے واضح طور پر افسران کو موسمی پھول لگانے اور نگہداشت کی ہدایت کررکھی ہے اور آئے روز اچانک دورے بھی کررہے ہیں لیکن فیلڈ افسران اور عملہ کی سستی کے باعث شہر کے پھولوں کی نگہداشت نہیں کی جارہی ہے۔