فہد بھٹی: بادامی باغ کے میں موبائل کی دوکان میں ڈکیتی یہ واردات، تین مسلحہ ڈاکو دکان سے پانچ لاکھ سے زائد نقدی سمیت قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گیے۔
شہر میں ڈاکو دندانے لگے، سٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے بنائی جانے والی پیرو اور ڈولفن فورس بھی کسی کام نہ آئی، بادامی باغ کے علاقے لوہے والی پلی پر موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی واددت ہوئی جس میں تین مسلحہ ڈاکو دکان سے پانچ لاکھ نقدی سمیت موبائل کی اسیسریز اور سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو موٹر سائیکل پر دکان کے باہر آکر رکتے ہیں، دو ڈاکو دکان میں داخل ہو جاتے ہیں جبکہ ایک باہر ہی کھڑا رہتا ہے۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ ڈاکوں نے منہ پر کپڑے باندھے ہوئے جبکہ اسلحہ کے زور پر حراساں کیا اور تشدد کرتے رہے اور دکان پر آنے والے خریدار سے بھی پیسے لوٹ لیے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی حد تک ہی کاروائی کی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔