ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی جماعت تا فرسٹ ایئر تک کی کتب کے تیار کردہ مسودے مسترد

 پہلی جماعت تا فرسٹ ایئر تک کی کتب کے تیار کردہ مسودے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز کی تیار کردہ کتابوں کے مسودے مسترد کر دیئے ، پبلشرز نے کتابوں کے مسودے دو سال پہلے جمع کرائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مارچ 2018ء اور اپریل 2019ء میں پبلشرز سے پہلی جماعت تا فرسٹ ایئر تک کی کتابوں کے مسودے لیے تھے اور اب تیار شدہ مسودوں کو مسترد کر دیا گیا ہے, بورڈ نے پبلشرز کو دوبارہ سے مسودوں کی کاپیاں جمع کرانے کی ہدایات کی ہیں, پبلشرز نے کتابوں کے مسودے دو سال پہلے جمع کرائے تھے.

ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی تا فرسٹ ایئر تک 19 مضامین کے نئے مسودے مانگے ہیں جن میں اردو، انگریزی، ریاضی، جنرل نالج، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، معاشرتی علوم ، اسلامیات، اخلاقیات، کمپیوٹر ایجوکیشن، ہسٹری، جغرافیہ، مطالعہ پاکستان کے مضامین شامل ہیں۔

بورڈ نے بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس ، آئی ٹی، اکنامکس اور سوکس کے مضامین کے نئے مسودے مانگے ہیں, ٹیکسٹ بک بورڈ نے کریکولم پالیسی 2019ء کے مطابق مسودوں کی تیاری کی شرط عائد کر دی ہے، بورڈ حکام کے مطابق نئی درسی کتب آئندہ نئے تعلیمی سال کے لیے شائع ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer