شہریوں کا احتجاج رائیگاں،لاہور تا نارووال ریلوے سیکشن کے مسائل جوں کے توں

15 Jan, 2020 | 02:47 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: شہریوں کا احتجاج رائیگاں،لاہور تا نارووال سیکشن پر ٹرینوں کی کوچیں پوری نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام کاسال ہاسال کا احتجاج بھی کام نہ آیا،لاہورنارووال سیکشن پر ٹرینوں کی کوچیں پوری نہ ہو سکیں،لاہورنارووال کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کیساتھ چل رہی ہیں۔

فیض احمد فیض7 کی بجائے 4، لاثانی ایکسپریس 9 کی بجائے 5 کوچوں کیساتھ چل رہی ہے،کوچوں کی قلت سے ٹکٹس کے باوجود جگہ نہ ملنے پر ٹرین چھوٹ جانا معمول بن گیا۔
لاہورآنیوالی ٹرین میں نارنگ سٹیشن پر مسافروں سے بدسلوکی کی گئی ،مسافرٹکٹس کے باوجود ٹرین چھوٹنے پر ریلوے افسران اور وزیر ریلوے پر برس پڑے۔

 
 
Back

مزیدخبریں