ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سی اینڈڈبلیو کے چیف انجینئرز کے تبادلوں کانوٹیفیکشن جاری

محکمہ سی اینڈڈبلیو کے چیف انجینئرز کے تبادلوں کانوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے محکمہ سی اینڈڈبلیوکے 6چیف انجینئرز کے تبادلوں کانوٹیفیکشن جاری کرد یاہے۔
چیف انجینئر ہائی وےسنٹرل زون محمد وسیم طارق کو اوایس ڈی بنا دیا گیاہے۔ان کی جگہ نیئرسعید کوچیف انجینئر ہائی وے سنٹرل زون لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیئر سعیدکو چیف انجینئر ریسرچ اینڈ ڈیزائن لاہورکا اضافہ چارج بھی دیاگیا ہے۔ محمد اقبال اعوان کو چیف انجینئرپلاننگ لاہور اور محمد ندیم الرحمان کو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ایم اینڈ آر لاہور تعینات کیاگیا ہے جبکہ عبدالخالق کوچیف انجینئر رنگ روڈ اتھارٹی لاہور لگایا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔