(قذافی بٹ) اتحادی جماعتوں کے تحفظات، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کریں گے۔
پنجاب حکومت میں اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے کے لئے اسلام آباد میں حکومت اور ق لیگ کی قیادت بڑی بیٹھک کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ق لیگ کی قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات وزیراعظم کی ہدایات پر کی جارہی ہے اور ق لیگ کے تحفظات کو ہر صورت میں دور کرنے کی ہداہات دی گئیں ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک
15 Jan, 2020 | 12:19 PM