بزدار سرکار کا ایک اور بڑا یوٹرن

15 Jan, 2020 | 12:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالرشپ اور  بیوگان کی ماہانہ گرانٹ میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے، 2019ء میں پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، بیوگان کے لیے ماہانہ گرانٹ، بچوں کی شادی اور جہیز سمیت تدفین و تکفین کی گرانٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جواب پنجاب حکومت نےواپس لے لیا  ہے۔

سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ سے ہر ماہ بینولنٹ فنڈ کی مد میں بھاری کٹوتی کی جاتی ہے، حالیہ اضافے سے پہلے لاگو ریٹ عرصہ دراز سے چلے آ رہے تھے اور موجودہ پنجاب حکومت نے پہلے اضافہ کیا بعد میں اپنا فیصلہ واپس لے لیا، موجودہ مہنگائی میں نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن واپس ہونے پر سرکاری ملازمین میں شدید غم وغصہ ہے، اس حوالے سے بینولنٹ فنڈپنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہر قسم کی مالی امداد پرانے ریٹس پر ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری بینولنٹ فنڈ پنجاب اللہ رکھا انجم کا کہنا ہے کہ مالی وسائل میں کمی اورعدالت میں کیس فائل ہونےپریہ فیصلہ کیا گیا،2019ء میں گرانٹس میں اضافے کے باعث 5 ارب روپےکا خسارہ ہو رہا تھا۔

اللہ رکھا انجم نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اس معاملے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 10 مئی 2019ء کو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، مگر خراب مالی حالات کی وجہ سے یہ اضافہ 9 جنوری 2020 کو واپس لے لیا گیا۔

مزیدخبریں