ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں20 جنوری تک توسیع

پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں20 جنوری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی آئی سی حملہ کیس, عدالت نے بیرسٹرحسان نیازی سمیت دیگر 10 وکلا کی کی عبوری ضمانت میں بیس جنوری تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سانحہ پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر حسان نیازی کی فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے بیرسٹرحسان نیازی کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی۔ عبدالرحمان بٹ سمیت 10 وکلا کی عبوری درخواست ضمانت میں بھی 20 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔