(فخر امام) اکبری گیٹ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کے قتل کا واقعہ، واقعہ کا مقدمہ مقتول مبشر کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 نامعلوم ڈاکو دکان میں داخل ہوئے، ملزمان نے دکان مالک کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا، دونوں ملزمان کی عمریں 23 سے 25 سال کے درمیان ہیں، زخمی مبشرکو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اکبری گیٹ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے دکاندار کا مقدمہ درج
15 Jan, 2020 | 11:30 AM