چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ بار ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

15 Jan, 2020 | 10:57 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (ملک اشرف) چیف جسٹس مامون رشید شیخ  نے لاہور ہائیکورٹ بار ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،ہسپتال میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بارحفیظ الرحمان چودھری سمیت دیگر بار عہدیداروں کی جانب سے آج چیف جسٹس مامون رشید شیخ کوعہدہ سنبھالنے پر استقبالیہ  دیا گیا، چیف جسٹس مامون رشیدشیخ کے استقبالیہ میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز کو  بھی مدعو کیا گیا تھا۔

 صدرلاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بارکے ہسپتال پر ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد لاگت آئےگی، وکلاء کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمیشہ ترجیح رہی ہے، ہائیکورٹ بار کے ہسپتال میں ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں