اوور سیز پاکستانیزکمیشن کے نئے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

15 Jan, 2020 | 10:40 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کی287 ایکڑ، 3کنال اراضی ، 4 مکان اور 9 دکانیں واگزار کروا لیں،نئے کمشنر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اورسیز پاکستانیز کے نئے کمشنر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ان کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی کو محکمے کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2019 میں اوورسیز پاکستانیز کی 4500 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کی287 ایکڑ، 3کنال اراضی، 4 مکان اور 9 دکانیں واگزار کرائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل وزیر اعظم عمران خان،  عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں