پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

15 Jan, 2020 | 10:30 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، نئے سال کی پہلی تنخواہ قبل ازوقت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے جنوری کی تنخواہ31 جنوری تک جاری کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ خزانہ نے اے جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر کو مراسلہ  بھی جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے یکم اور دو فروری کو ہفتہ وار چھٹی کے باعث 31 جنوری تک سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی مد میں ادا ہونے والی رقم جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں