سردی کی شدت میں اضافہ، نوجوانوں کا انڈور گیمز کیطرف رجحان بڑھنے لگا

15 Jan, 2020 | 12:05 AM

Arslan Sheikh

( علی رضا ) سردی کی شدت میں اضافے سے نوجوانوں میں آؤٹ ڈور سپورٹس کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں لیکن نوجوانوں نے گھروں میں بیٹھنے کی بجائے انڈور کھیل میں اپنا دل لگالیا ہے، جوآج کل انتہائی مقبولیت بھی اختیار کرچکی ہیں۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لاہوریوں میں انڈور گیمزسنوکر کلبز کا رجہان بڑھنے لگا۔ سنوکر کے ماہرین کہتے ہیں کہ سنوکر ایک صحت مند سرگرمی ہے۔ آج کل کے دور میں ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے سنوکر اچھی سپورٹس ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں آؤٹ ڈور گیمزکھیلنے کو دل نہیں کرتا اس لیے ہم سنوکر کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ ویسے بھی سنوکر دماغی صحت اور ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے اچھی تفریح ہے۔

مزیدخبریں