فوڈ اتھارٹی کا خالص دودھ کی فراہمی کیلئے احسن اقدام

15 Jan, 2019 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پنجاب فوڈ اتھارٹی خالص دودھ شہریوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں، آئس فیکٹریز میں دودھ سٹور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، صحت دشمن عناصر ملاوٹ زدہ دودھ کے بلاکس بنا کر دوسرے شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو خالص دودھ مہیا کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی نے اہم اقدامات کرنے شروع کر دیے، ملاوٹ زدہ دودھ کی ترسیل روکنے اور آئس فیکٹریز میں دودھ فریز کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آئس بلاکس میں دودھ سٹور کر نے پر پابندی عائد کر دی۔ 

صحت دشمن عناصر ملاوٹ زدہ دودھ کے بلاکس بنا کر دوسرے شہروں میں سپلائی کرتے تھے، دودھ سٹور کرنے کیلئے چلرز لگانا اور ان کا لائسنس حاصل کرنا لازم ہوگا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق آئس فیکٹری کے نام پر دودھ سٹور کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔

دودھ کو آئس بلاکس میں سٹور کرنے والے پروڈکشن بند اور فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں