(سٹی42) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارلیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کردیئے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے خواجہ سلمان رفیق کی رواں سیشن میں شرکت کیلئے ڈی جی نیب کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔پروڈکشن آرڈر کے تحت نیب خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں لانےکا پابند ہے،نیب خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرے گا۔ اجلاس کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز خواجہ سلمان رفیق کو نیب کےحوالے کردے گا۔
چودھری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کا اختیارکے پی کے، سندھ، بلوچستان اور وفاق سمیت تمام اسمبلیوں کے پاس تھا لیکن پنجاب اسمبلی کو اختیارحاصل نہیں تھا،انہوں نےقواعد میں تبدیلی کرکے ایک تاریخی کام کیا ہے۔