لاہور نے تعلیمی میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

15 Jan, 2019 | 01:31 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نے اضلاع کی سطح پر شرح خواندگی کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، لاہورمیں شرح خواندگی کا تناسب 70 فیصد مانیٹر کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اضلاع کی سطح پر شرح خواندگی کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں لاہور میں شرح خواندگی 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی، اٹک، خوشاب میں شرح خواندگی 65 فیصد سے زائد ہے۔ سب سے کم شرح خواندگی راجن پور میں مانیٹرکی گئی۔ راجن پورمیں شرح خواندگی 40 فیصد سے کم ہے۔

اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، لیہ، ملتان، خانیوال، سرگودھا، حافظ آباد، نارووال اور وہاڑی میں شرح خواندگی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ ڈی جی خان، مظفر گڑھ، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، رحیم یار خان، چنیوٹ، لودھراں میں شرح خواندگی 50 فیصد سے کم ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مستقبل میں شرح خواندگی کے تناسب سے اصلاحات لائی جائیں گی۔

مزیدخبریں