پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

15 Jan, 2019 | 10:05 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی)  پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔ سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے کنٹینر ٹرمینلز میں ڈرون کیمروں کا استعمال کرکے ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد 30 ٹرمینلز کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے مختلف شعبوں میں قابل ٹیکس سروسز فراہم کرنے والے کاروباری طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کی ہدایت پر ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کنٹینر ٹرمینلز کا ڈرون سروے شروع کردیا۔

پی آر اے نے ٹرمینل سروسز پر 16 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر انٹرنیشنل کنٹینر ڈپو، میگا کنٹینرز ٹرمینل، پاکستان کنٹینر ٹرمینل میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹرمینلز میں موجود کنٹینرز کا ریکارڈ مرتب کرکے نوٹس جاری کئے۔

سفینہ کنٹینر سروس، النجیب سلطان باہو ٹریڈ سروسز سمیت30بڑے ٹرمینلز کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ پی آر اے کے مطابق شادی ہالز اور کیٹرنگ کے شعبہ میں بھی مہمانوں کی تعداد کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں