گندا پانی صاف کرنے کا منصوبہ، نئی کنسلٹینسی ہوگی، فنڈز منظور

15 Jan, 2019 | 09:52 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) شہر میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے نئی کنسلٹینسی پر17 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ محمود بوٹی، شاد باغ،اور بابوصابو میں ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر نیا پیپر ورک مکمل کیا جائے گا۔

شہر کے میگا پراجیکٹ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر نئے پیپر ورک کی تیاری کیلئے حکومت نے نئے ڈیزائن پی سی ون اور متعلقہ ٹینڈر کاغذات کی تیاری کیلئے 17 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار روپے بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو اور دیگر ممبران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 13 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 15 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حکام نے سابق دو حکومت کے ناکارہ منصوبوں پر فنڈز کے اجراءکی بھی منظوری دی۔ ای روز گار منصوبے پر کئی اعتراضات لگانے کے باوجود پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے پی آٹی بی بورڈ کے ای روزگار منصوبہ پر پھر فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے مزید 98 کروڑ 25 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔

مزیدخبریں