لاہورلاک ڈاؤن: سیاست کے بڑے کھلاڑی میدان میں آگئے

15 Jan, 2018 | 11:13 PM

سعدیہ خان: سابق صدرآصف زرداری عوامی تحریک جلسے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے پیپلزپارٹی کے جیالے گھروں سے نکلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کو عہدے چھوڑنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مال روڈ پرجلسہ، لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ، سیاست کے بڑے کھلاڑی میدان میں، سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے اور اجلاس کی صدارت کی۔

آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ لاہور اور پنجاب کے جیالے بہت بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ اپنے عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، جنرل چودھری منظوراحمد،حاجی عزیزالرحمن چن،عثمان ملک شریک ہوئے،  قمر زمان کائرہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزیدخبریں