عابد چوھدری:فیصل ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ راہزنی کی واردات ہوئی جبکہ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
واردات گزشتہ روزخاتون قراۃ العین حیدر کے ساتھ ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
موٹرسائیکل پر بیٹھا پچھلا ملزم خاتون سے بیگ چھینتے دکھائی دیتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بیگ میں 45 ہزار سے زائد نقدی، اہم دستاویزات اور اے ٹی ایم کارڈز تھے جبکہ پولیس اسٹیشن فیصل ٹاون میں اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دی گئی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔