مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید دو روزہ دورہ پر چین روانہ

15 Jan, 2018 | 09:30 PM

راؤدلشاد: میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کا2018 میں پہلابیرون ملک کادورہ، چائنہ کےدوروزہ سرکاری دورےپرروانہ ہوگئے۔ 2017 میں مئیرلاہورنےوزیراعلیٰ پنجاب کےحکم پرپانچ سرکاری دورےکئے۔

تفصیلات کے مطابق میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر15 رکنی وفدکےہمراہ چائنہ گئے ہیں۔ میئرلاہورتھائی ایئرکی پروازٹی جی 346 پررات1 بجکر15منٹ پر بنکاک کےلیےروانہ ہوئے۔

میئرلاہوربراستہ بنکاک سے تھائی ایئر کی پروازٹی جی 668 سےچائنہ کے شہر شینزن پہنچیں گے۔ کرنل ریٹائرڈمبشرجاوید 17جنوری کوسمارٹ سٹی ایمرجنسی ریسپانس سروس کمیونیکیشن ورکشاپ میں لاہورکی نمائندگی کریں گے۔ میئرلاہور اوروفد کے دیگر مندوبین شینزن سٹی کے پولیس پبلک بیورو آفس کا دورہ بھی کرینگے۔

میئرلاہوروفد کے ہمراہ شینزن سٹی ٹریفک پولیس کےہیڈکوارٹر بھی جائیں گے۔ میئر 18 جنوری کی رات کو واپس لاہور کےلیے روانہ ہونگے۔ مئیرلاہور2017 میں پانچ بیرون ملک دوروں کی اڑان بھر چکے ہیں۔ 5 دوروں میں دوبارچائنہ،دو بارشکاگوجبکہ ایک مرتبہ مشہد جاچکےہیں۔ میئرلاہور 19جنوری کی صبح واپس لاہور پہنچیں گے۔

مزیدخبریں