عامر رضا: پاکستان میں 13 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ سجنے کو ہے تیار، ورلڈ الیون کے لیے دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں نے اپنی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے لیے ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی ڈیگو پریز نے اپنا پیغام ہاکستان ہاکی فیڈریشن کو بجھوا دیا۔ پیغام میں سٹار کھلاڑی نے اپنے پاکستان آنے کے حوالے سے بھی بیان دیا ہے اس بیان کے جاری یونے کے بعد ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کہ ہاکستان ہاکی فیڈریشن کے کہنے پر بڑے کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے۔
ایک اور بیان میں نیوزی لینڈ کے ہاکی سٹار فل بوروز نے بھی ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ہاکی شائقین نے انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کو سراہا ہے۔
ورلڈ ہاکی الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی، انیس کو کراچی اور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس ٹیم کی آمد کو انٹرنیشنل ہاکی کی پاکستان آمد کے حوالے سے بڑا قدم قرار دیا جارہا ہے۔