17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج، جلسے کے تمام انتظامات دینے کے لیئے حتمی شکل

15 Jan, 2018 | 05:22 PM

قذافی بٹ:17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج، جلسے کے تمام انتظامات دینے کے لیئے حتمی شکل ، جلسہ گاہ میں چھ ایل ای ڈیز لگائی جائیں گئیں، جلسہ گاہ کا مرکزی سٹیج پنجاب اسمبلی کے باہر لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مرکزی سٹیج پر جلسے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوبیٹھایا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی مرکزی قیادت کے ہمراہ اپنی بلٹ پروف کنٹینر میں ماڈل ٹائون سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں مرکزی قیادت کے لیئے 80 فٹ چوڑا سٹیج بنایا جائے گا۔ سٹیج کے پس مںظر میں 40 فٹ چوڑی سکرین اور دونوں اطراف میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کی تصاویر سے مزین 20فٹ کی 2 فلیکسز آویزاں کی جائیں گی ۔ جلسہ گاہ میں30 ہزار کرسیاں او ر 400لائیٹنگ پول لگائی جائیں گیں۔ مرکزی سٹیج کے سامنے سینئیر رہنمائوں کے لیئے200 صوفے لگائیں جائیں گے ۔ پنڈال میں سینئیر قیادت کے عقب میں خواتین کی کرسیاں اور آخر میں مرد کارکنان ہوں گے۔ مرکزی سٹیج کے سامنے دائیں طرف میڈیا کا کنٹینر رکھا جائے گا ۔

واضح رہے کہ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیئے5راستے ہونگے ۔ خواتین کا راستہ سی سی پی او کے آفس کی جانب سے جبکہ مردوں کا راستہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ہوگا ۔ مرکزی قیادت کا راستہ گورنر ہائوس کی جانب سے، سینئیر قیادت کا راستہ ایجرٹن روڈ جبکہ میڈیا کا راستہ پنجاب اسبملی کے مرکزی دروازے کی طرف سے ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادی کی خواہش پر ڈی جے ولی سن "ظالموں جواب دو، خون کا حساب دو" کا خصوصی گانا بھی تیار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں