پنجاب میں ٹوٹل بجٹ کا 27 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے:رانا مشہود احمد

15 Jan, 2018 | 03:47 PM

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نےپرائمری سکول کے بچوں کیلئے جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ لیب کا افتتاح کردیا،صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے تین سو سکولوں میں ٹیکنیکل لیبز بنائی جائیں گی جہاں غریب اور مستحق بچے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول میں وزیراعلی پنجاب نیکسٹ جنریشن سکول کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے خصوصی شرکت کی انہوں نے کہ  پنجاب میں ٹوٹل بجٹ کا 27 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ، وائس چانسلر لمز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ، سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک اور دیگر افسران موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ جدید سکولوں میں بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن صرف تعلیم کی وجہ سے قریب آئے ہیں ، ملکی ڈی جی پی کا 5 فیصد تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا،ہمیں خونی انقلاب سے پہلے اصلاحات کو موقع دینا چاہیے ۔

سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ نیکسٹ جنریشن سکول سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے بھی استفعادک حاصل کرسکیں گے۔

نیکسٹ جنریشن سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے جدید لیب میں زیر تعلیم بچوں کے ہاتھ سے بنائے ہوئے فن پارے اور ٹیکنیکل کام دیکھا اور سکول کے بچوں کو خوب سراہا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں