محکمہ خزانہ اورٹرثری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کومستقل کرنےکی تیاریاں

15 Jan, 2018 | 03:43 PM

علی عباس: پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکامعاملہ، محکمہ خزانہ اورٹرثری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کومستقل کرنےکی تیاریاں،سمری وزیراعلی کوارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر پنجاب حکومت کی جانب سے واضع احکامات کے بعد تمام سرکاری محکموں سے تجاویز اور تفصیلات مرتب کیں جارہی ہیں۔ ابتدائی طور پر محکمہ خزانہ اور ٹرثری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سینکڑوں ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی۔ محکمہ ٹرثری اینڈ اکاونٹس پنجاب کے گریڈ 1 سے 7 تک کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کردیا جائے گا۔جو کہ گزشتہ 10 سال سے کنٹریکٹ پوسٹوں پر تعینات تھے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے دیگر محکموں کےکنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کی تیار یاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں