نامور اداکارائیں سگریٹ نوشی میں بالی وڈ اداکاروں سے بھی آگے نکل گئی

15 Jan, 2018 | 03:27 PM

(زین مدنی) نامور اداکارائیں سگریٹ نوشی میں بالی وڈ اداکاروں سے بھی آگے نکل گئی،پاکستان کی نامور اداکارہ مائرہ خان،عروہ حسین،حمائمہ ملک،وینا ملک ،آیان علی،صنم بلوچ کا ”چن سموکر“ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں لڑکیوں کا سگریٹ نوشی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں سگریٹ نوشی کو اداکاروں نے بطور فیشن اپنا لیا ہے کثرت سے سیگریٹ نوشی کرنے والی اداکاروں میں وینا ملک،مائرہ خان،عروہ حسین،حمائمہ ملک،ماورا حسین،عائشہ خان،نوشین شان ،ثناءطارق،صنم بلوچ،میرا سیٹھی،آمنہ الیاس،ڈالر گرل آیان علی سمیت دیگر شامل ہیںمائرہ خان ،عروہ حسین اوروینا ملک کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اکثر نئی لڑکیوں شوق میں سگریٹ نوشی شروع کرتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ یہ لڑکیاں ”چن سموکر“ بن جاتی ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ متعدد فیشن ماڈلز سگریٹ سمیت دیگر نشے بھی کرتی ہیں اور اس قدر کرتی ہیں کہ کئی مرتبہ راتوں کو کہیں نہ کہیں نشے کی حالت میں گری ہوئی پائیں گئیں ہیں ۔متعدد بار پارٹیز میں شراب ،کوکین،گولی کرنے کی وجہ سے ان کی حالتیں خراب ہوئیں ہیں اور شوبز انڈسٹری میں نشے کرنے والی اداکارہ ماڈل کامیاب سمجھی جاتی ہے اور بہت جلد ترقی کی منازل طے کرتی ہیں.

مزیدخبریں