ڈیفنس پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی لاہور چیمبر آمد

15 Jan, 2018 | 03:06 PM

خان شہزاد: ڈیفنس پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید سے ملاقات،ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے لاہور میں ڈی سی ریٹ اور ویلیو ایشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد میں صدر آل پاکستان پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میجرریٹائرڈ محمد رفیق حسرت اوربابر اسماعیل بٹ سمیت دیگر معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ محمد رفیق حسرت نے کہا کہ لاہور میں ایف بی آر نے زمینوں کےڈی سی ریٹ اور ویلیو ایشن میں ہوشربا اضافہ کردیا۔جس سے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایا جائے بلکہ کراچی اور اسلام آباد کیطرح یہاں بھی ڈی سی ریٹ ویلیو ایشن کم کی جائے۔

دوسری جانب ڈیفنس پراپرٹی ڈیلرز نے لاہور چیمبر سے مدد مانگ لی۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ایوان صنعت وتجارت ریئل سٹیٹ سیکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت کرے گا۔

مزیدخبریں