ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زونل آفیسر ریگولیشن کا اقبال ٹاون میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

زونل آفیسر ریگولیشن کا اقبال ٹاون میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہدی شاہ: شہر لاہور کا ہر بازار ہر راستہ تجاوزات کے حصار میں،ناجائز تجاوزات اور ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن،  زونل آفیسر ریگولیشن اقبال ٹاون کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہورکا ہر بازار ہر راستہ تجاوزات کے حصار میں ہے۔ لاہور کےعلاقہ اعوان ٹاون کے بازار میں زونل آفیسر ریگولیشن اقبال ٹاون کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔چھاپہ پڑتے ہی دکانداروں نے تجاوزات اٹھانا شروع کر دئیے۔

دکانداروں کا کہنا تھا ایک دکان کے سامنے سے تجاوزات اٹھانا مسلئے کا حل نہیں ہے سب دکانوں کے سامنے سے غیر ضروری سامان اٹھایا جاے جبکہ شہریوں نے بتایا کہ ان تجاوزات کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔