ڈاکو ڈکیتی کے بعد سارا سامان واپس کر گئے

15 Jan, 2018 | 01:55 PM

عامر ڈار:لاہور میں سٹریٹ کرئم خوفناک حدوں تک بڑھ گئے ، پولیس کارڈ دیکھنے کے بعد ڈاکوں نے لوٹا سامان واپس کر دیا۔لوٹ مار کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی مارکیٹ میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو دکاندار کو ڈراتے اور دھمکاتے رہے جبکہ دکاندار کے مطابق سارا نقدی سامان لوٹنے کے بعد ڈاکوں نے دکاندار کے پرس میں پولیس کارڈ دیکھا تو دیکھنے کے بعد ڈاکوں نے لوٹا ہوا سارا سامان دکاندار کو واپس کر دیا۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع کی لیکن پولیس موقع پر نہیں پہنچی دکاندار نے مزید بتایا کہ وہ 8 برس پہلے محکمہ پولیس کا ملازم رہ چکا ہے اور یہ بات دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے بھی پولیس والے ہی تھے۔

مزیدخبریں